صدرٹرمپ کے بیانات پر 300 امریکی اخبارات کی مہم
ٹوئیٹر اکاؤنٹ کیمطابق ٹرمپ 281 مرتبہ میڈیا کے خلاف بیان دے چکے ہیں
جمعہ 17 اگست 2018 11:20
(جاری ہے)
بوسٹن گلوب نے 16 اگست کو ’ انتظامیہ کے پریس پر حملوں کے خطرات ‘ پر اداریہ لکھنے کا اعلان کرتے ہوئے دوسرے اداروں کو بھی ایسا کرنے کی درخواست کی تھی۔
جس کے بعد ابتدائی طور پر بوسٹن گلوب کو 100 صحافتی اداروں کی جانب سے مثبت ردعمل ملا جو اب بڑھ کر 350 تک جا پہنچا ہے، اس مہم میں امریکا کے نامور قومی اخبارات اور چھوٹے مقامی اخبارات شامل ہیں، اس مہم میں بین الاقوامی اشاعتی ادارے بھی شامل ہیں جن میں برطانوی اخبار دی گارجین بھی اس مہم کا حصہ ہے۔بوسٹن گلوب نے اداریے کی ہیڈ لائن شائع کی کہ ’صحافی دشمن نہیں‘ اور اس کے ساتھ آزاد میڈیا امریکا کا اہم اصول ہے جو 200 سال سے قائم رہا ہے۔نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ آزاد میڈیا کو آپ کی ضرورت ہے اور صدر ٹرمپ کی لفظی گولہ باری کو ’جمہوریت پر منڈلاتا ہوا خطرہ‘ قرار دیا، نیویارک ٹائمز نے مختلف اخبارات کے نمونے بھی جاری کیے۔نیویارک پوسٹ نے شائع کیا کہ’ہم اختلاف رائے والے کون ہیں ‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ ناقابل برداشت ہوسکتا ہے کیونکہ ہم متنازع سچائیاں شائع کرتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم جعلی خبر دیتے ہیں، مگر بطور صحافی یہ مقبولیت کامقابلہ نہیں، ہم جو کچھ کرسکتے ہیں وہ رپورٹنگ ہے۔فیلاڈیلفیا انکوائرر نے لکھا کہ اس کا شہر امریکی جمہوریت کی جائے پیدائش تھا،’اگر پریس جواب دہی، سزا اور غیر مقبول نظریات یا معلومات سے آزاد نہیں ،تو نہ وہ ملک آزاد ہے اور نہ ہی اس کے لوگ۔کونیپیاک یونیورسٹی نے گزشتہ روز ایک سروے رپورٹ جاری کی تھی جس میں بتایا گیا کہ ری پبلکن جماعت کے 51 فیصد ووٹر کا ماننا ہے کہ’ میڈیا جمہوریت کا اہم حصہ ہونے کے بجائے لوگوں کا دشمن ہے‘ جبکہ ری پبلکن کے 52 فیصد حمایتیوں کو اس بات پر تشویش نہیں تھی کہ صدر ٹرمپ کی تنقید کے نتیجے میں صحافیوں کے خلاف تشدد شروع ہوسکتا ہے۔سروے کے مطابق 65 فیصد ووٹرز نیوز میڈیا کو جہموریت کا اہم حصہ سمجھتے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے مطابق وہ 281 مرتبہ میڈیا کے خلاف بیان دے چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.