بھارت سید علی گیلانی کو اوچھے ہتھکنڈوںسے حق پر مبنی موقف سے دستبردار نہیں کراسکتا
چیئرمین کے نام انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا نوٹس بلاجواز اور متعصبانہ ہے، حریت کانفرنس
جمعہ 17 اگست 2018 12:00
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ سیدعلی گیلانی کا تنازعہ کشمیر کے حوالے سے ایک واضح موقف ہے اور وہ اس مسئلے کو عوامی امنگوں اور خواہشات کے مطابق پُرامن طریقے سے حل کرانے کے خواہشمند ہیں۔
انہوںنے کہا کہ بھارتی حکمران سید علی گیلانی کو اپنے موقف سے دستبردار کرانے کیلئے اب تک ہر ہتھکنڈہ آزما چکے لیکن انہیں اپنے مذموم مقصد میں کامیابی نہیں ہوئی ۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیری اپنی آخری سانس تک اپنے حقوق کے لیے لڑتے رہیں گے اور دنیا کی کوئی طاقت انہیں اس سے روک نہیں سکتی۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے بیان میں نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند تحریک حریت جموںوکشمیرکے راہنما راجہ معراج الدین کلوال کے گھر پر انفورسمنٹ دائریکٹوریٹ کے اہلکاروںکے چھاپے اور نظر بند رہنما کے اہلخانہ کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ معراج الدین کو ایک طرف جھوٹے مقدمے میں تہاڑجیل میں نظر بند کیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف ان کی والدہ ، اہلیہ اور بچوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.