Live Updates

عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر جیکب آبادمیں بکرے کاصدقہ دیا گیا

جمعہ 17 اگست 2018 21:03

عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر جیکب آبادمیں بکرے کاصدقہ دیا گیا
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر جیکب آبادمیں بکرے کاصدقہ ڈی سی چوک پر رازخان نے بکرا ذبح کیا اورعمران خان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعاکی تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے کی خوشی میں ضلعی رہنماء رازخان پٹھان کی جانب سے ڈی سی چوک پر بکرے کاصدقہ دیاگیا رازخان نے کارکنان کے ہمراہ ڈی سی چوک پر خود بکراذبح کیااور عمران خان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعاکی اس موقع پر رازخا ن پٹھان نے کہاکہ عمران خان سچے اورمخلص لیڈرہیں ملک کی ترقی اور غریب عوام کی خوشحالی کے لیے عمران خان کی جدوجہد مثالی ہے ان کی کامیابی غریب عوام کی کامیابی ہے اوراب انشاء اللہ پاکستان میں تبدیلی آکر رہے گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات