وہ 2 اراکین اسمبلی جنہوں نے وعدہ کرکے بھی عمران خان کو ووٹ نہیں دیا

فاٹا سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے دو ارکان نے وزیراعظم کے انتخاب میں اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کیا

جمعہ 17 اگست 2018 21:26

وہ 2 اراکین اسمبلی جنہوں نے وعدہ کرکے بھی عمران خان کو ووٹ نہیں دیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) فاٹا سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے دو ارکان نے وزیراعظم کے انتخاب میں اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کے انتخاب میں فاٹا کے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے دو ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا اور ووٹنگ کے دوران قومی اسمبلی ہال میں بیٹھے رہے۔