اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملکی ٹیلی کام کے ایک ادارے کو مراعات دینے کے الزام میں پوچھ گچھ

ہفتہ 18 اگست 2018 00:20

یروشلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملکی ٹیلی کام کے ایک ادارے کو مراعات دینے کے الزام میں پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کو کرپشن کے جن تین الزامات کا سامنا ہے اٴْن میں سے یہ ایک ہے۔ انسداد بدعنوانی کے ادارے کے حکام کا اصرار ہے کہ بینجمن نیتن یاہو نے بازیق ٹیلی کام کو خصوصی مراعات دلوائی تھیں تا کہ اٴْن کی اور ان کی اہلیہ کی خصوصی ٹیلی وژن کوریج کی جا سکے۔ چھان بین کرنے والے حکام نے ملکی وزیراعظم سے 4 گھنٹے تک تفتیشی سوالات کیے۔