عمران خان کی کامیابی سے دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر،
اقتصادی تبدیلیوں کی امید بندھ گئی توقع ہے کہ نئی حکومت فرنیچر کے شعبے کے فروغ کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی چیف ایگزیکٹو پی ایف سی میاں محمدکاشف اشفاق
ہفتہ 18 اگست 2018 12:01
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگرچہ توانائی کی قلت کا فوری طور پر کوئی حل نہیں ہے تاہم نئی حکومت لیکیج بند اور گورننس کے مسائل پر قابو پا کر بجلی کی قلت میں کم از کم 30 فی صد تک کمی لانے میں کامیاب ہوسکتی ہے جس سے بے روزگاری کا گراف کم کرنے اور لاء اینڈ آرڈر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
عمران خان کو بزنس کمیونٹی کی طرف سے ہر ممکن حمایت کا یقین دلاتے ہوئے میاں محمدکاشف اشفاق نے کہا کہ عمران خان نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ہے اورپوری دنیا میں ان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے جس نے غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے ساتھ دنیا بھر، خاص طور پر خطے کے ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مؤثر طریقے سے حکومتی ادارے چلانے کے لیے عمران خان دیانتدار، محنتی اور باصلاحیت افسران کا تقرر کریں گے اور ان کی حکومت پاکستان میں فرنیچر کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے تمام دستیاب وسائل کا استعمال کرے گی جسے گذشتہ ادوار میں بری طرح نظر انداز کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی فرنیچر اور منسلکہ مصنوعات کی عالمی مارکیٹوں میں زیادہ سے زیادہ رسائی کے لیے حکومتی اور نجی شعبے کو جدید تقاضوں کے مطابق مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی، پاکستانی فرنیچر کی صنعت میں اتنی صلاحیت ہے کہ حکومتی سرپرستی ہو تو 2 سے 3 سال کے اندر اس کا حجم دوگنا کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کے حالات اور اس صنعت کی ضروریات کو کو مکمل طور پر سمجھنے اور اس کی ترقی و فروغ کے لئے اقدامات کے لیے حکومت کو اس شعبے کے ساتھ مسلسل قریبی رابطہ رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فرنیچر سیکٹر کے فروغ کے لیے تجارتی میلوں میں شرکت کو فروغ دے اور آسان اور آسانی سے قابل حصول گرانٹس کو یقینی بنائے تاکہ دنیا بھر میں پاکستانی فرنیچر مصنوعات کی برآمدات کو بڑھایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ چنیوٹ، گجرات اور گوجرہ کے کندہ کاری والے فرنیچر کی دنیا بھر میں مانگ کو بڑھانے کیلئے حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.