Live Updates

عمران خان کے 22ویں وزیر اعظم کا حلف اٹھاتے ہی بشریٰ بی بی پاکستان کی خاتون اول بن گئیں

ہفتہ 18 اگست 2018 14:51

عمران خان کے 22ویں وزیر اعظم کا حلف اٹھاتے ہی بشریٰ بی بی پاکستان کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے 22ویں وزیر اعظم کا حلف اٹھاتے ہی ان کی اہلیہ بشریٰ عمران پاکستان کی خاتون اول بن گئیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی نامور شخصیات نے شرکت کی ،ْاس دوران بشریٰ عمران سفید رنگ کے عبایا میں ملبوس تھیں۔ٹوئٹر پر بشریٰ بی بی کے اس انداز کو بھی خوب سراہا گیا۔صارفین نے ان کے انداز کو شیئر کرکے اسے نئے پاکستان کی تصویر قرار دیا۔

Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات