قوم کیلئے بھرپور طریقے سے کام کریں گے، چوہدری سرور

سیاست کو تجارت نہ سمجھا جائے، شاہ فرمان ،ْ مشتاق غنی

ہفتہ 18 اگست 2018 14:57

قوم کیلئے بھرپور طریقے سے کام کریں گے، چوہدری سرور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ قوم کیلئے بھرپور طریقے سے کام کریں گے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے، دعا ہے پاکستانیوں کی امیدوں پر پورا اترسکیں۔ قوم کیلئے بھرپور طریقے سے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

نامزد گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے اندر ہماری آسان حکومت نہیں تھی لیکن ہماری کوشش اور نیت کو لوگوں نے قبول کیا اور 70 سال میں پہلی مرتبہ ڈبل میجورٹی کے ساتھ واپس آئے۔

پاکستان کو اللہ نے تینوں نعمتیں دی ہیں ،ْ پاکستان کے پاس انرجی، منرلز اور زراعت کی تینوں نعمتیں ہیں ، ہمیں ضرورت ہے تو درست سمت کی۔ خدا کے لیے سیاست کو تجارت نہ سمجھا جائے۔سپیکر خیبر پختونخوا سمبلی مشتاق غنی نے کہا کہ آج قوم کیلئے تاریخی اور سنہرا دن ہے،پوری قوم آج بہت پرجوش ہے،کرپشن کا خاتمہ اوراستحکام ہوگا۔