کراچی،بھینس کالونی میں گھر کے اندر جنریٹر کا دھواں بھرجانے سے میاں بیوی جاں بحق

ہفتہ 18 اگست 2018 23:29

کراچی،بھینس کالونی میں گھر کے اندر جنریٹر کا دھواں بھرجانے سے میاں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں گھر کے اندر جنریٹر کا دھواں بھرجانے سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب سکھن تھانے کی حدودبھینس کالونی کے لاڑ گوٹھ میں گھر کے اندر جنریٹر کا دھواں بھرجانے سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں اور علاقہ پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو اسپتال پہنچایا جہاں پر جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی شناخت20 سالہ سلمان ولد صابر اور 18 سالہ کومل سلمان کے ناموںسے ہوئی۔

جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ہونیوالے بجلی کے بریک ڈاو ن کے باعث گھر میں جرنیٹر چلا کر سو گئے تھے اور کمرے میں دھواں بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے دونوں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ بعد ازاں اہلیخانہ دونوں لاشوں کو بغیر قانونی کارروائی کے اسپتال سے گھر لے گئے۔