Live Updates

عمران خان ملک کی ترقی اور خوشحالی کی علامت بنیں گے،چودھری امجد علی

ہفتہ 18 اگست 2018 23:41

سیالکوٹ۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق امیدوار پی پی40چودھری امجد علی باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کی ترقی اور خوشحالی کی علامت ہیں ۔ عمران خان کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ عمران خان ایک جرات مند اور بہادر لیڈر ہیں جنہوں نے ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لئے کرپٹ مافیا کے خلاف آواز بلند کی ہے ۔

(جاری ہے)

ملک کو خوشحال اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے عمران خان جیسے لیڈر کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کو پاکستان کاوزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتی ہے ۔ عمران خان قوم کو مایوس نہیں کریںگے ۔ سب سے پہلا ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ ہے اور کرپشن کے سوداگروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے اور ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے کلید ی کردار ادا کیا جائے گا ۔عمران خان وطن عزیز میں خوشحالی اور ترقی کے سفر کو شروع کریں گے اور مخالفین انہیں100روز کا پلان یاد کروا رہے ہیں لیکن قوم یقین رکھے کہ100دنوں میں عمران خان ملک کی حالت بدل دیں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات