مسلح ڈاکوؤں نے لاہور سے سیالکوٹ آنے والی مسافر وین لوٹ لی

ہفتہ 18 اگست 2018 23:41

ْ سیالکوٹ۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) مسلح ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے لاہور سے آنے والی مسافر وین کو لوٹ لیا ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ ایمن آباد روڈ پر لاہور سے آنے والی مسافر وین نمبریLES-2100موضع چک مرور کے قریب پہنچی تو دو بلا نمبری موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ سے خوفزدہ کر کے وین میں سوار مسافروں کو لوٹ لیا اور مسافروں کو خوفزدہ کرنے کے لئے ڈاکوؤں نے فائرنگ بھی کی تاہم فائرنگ سے مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :