لورالائی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

اتوار 19 اگست 2018 00:20

کوئٹہ۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) لورالائی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیالیویز کے مطابق ہفتہ کو لورالائی کے علاقے میختر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادی اورنامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی۔