اسٹریٹجک پارٹنر کہنے والوں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے، ترک صدر

کچھ لوگ ہمیں معاشی سختیوں، پابندیوں اور کرنسی میں اتار چڑھا سے ڈرا رہے ہیں، رجب طیب اردوان

اتوار 19 اگست 2018 13:40

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2018ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ خود کو ہمارا اسٹریٹجک پارٹنر کہنے والوں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔

(جاری ہے)

دارالحکومت انقرہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ترکی امریکا سے خوفزدہ نہیں ہوگا، کچھ لوگ ہمیں معاشی سختیوں، پابندیوں اور کرنسی میں اتار چڑھا سے ڈرا رہے ہیں تاہم ہم ان کے فریب سے آگاہ ہیں اور ان کا مقابلہ کریں گے۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسٹریٹیجک پارٹنر کہنے والے ہی ہمیں اسٹریٹجک ٹارگٹ بنا رہے ہیں لیکن ان کے آگے ہم سر نہیں جھکائیں گے، ہم انہیں بتا چکے ہیں کہ اس چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :