دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں نیونازیوں کا جرمنی احتجاجی مظاہرہ

اتوار 19 اگست 2018 14:20

برلندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں نیونازیوں نے جرمنی احتجاجی مظاہرہ کیا ،ْمظاہرین نے برلن کے وسطی حصے میں مخصوص پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ،ْ پولیس کے مطابق اس موقع پر تصادم سے بچنے کیلئے انتہائی بائیں بازو کے متعدد مظاہرین کو ان نیونازیوں سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی۔ بتایا گیا کہ چند مواقع پر اس مظاہرے کے مخالفین نے نیونازیوں پر بوتلیں اور پتھر بھی پھینکے۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان واقعات میں کتنے افراد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :