سینٹرل سنسر بورڈ نے فلم " پرواز ہے جنون " پر اعتراض لگا دیا

فلم ' پرواز ہے جنون' میں پشتونوں کو دہشتگرد بنا کر پیش کیا گیا، سینسر بورڈ ذرائع

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 19 اگست 2018 15:02

سینٹرل سنسر بورڈ نے فلم " پرواز ہے جنون " پر اعتراض لگا دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اگست 2018ء) فلم’’ پرواز ہے جنون‘‘ عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔تاہم یہ فلم ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سینٹرل سنسر بورڈ نے فلم " پرواز ہے جنون " پر اعتراض اٹھا دیا۔سینسر بورڈ ذرائع کے مطابق فلم ' پرواز ہے جنون' میں پشتونوں کو دہشتگرد بنا کر پیش کیا گیا۔

فلم میں پشتونوں کو دہشت گرد بنا کر پیش کرنا معاشرے اور روایات کی خلاف ورزی ہے جس کے بعد فلم کی نمائش پر پابندی متوقع ہے۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ آئی ایس پی آر کے تعاون سے تیار کی گئی فلم’’ پرواز ہے جنون‘‘ عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جا رہی ہے۔ فلم میں جگمگانے والے ستارے مووی کی جم کر پروموشن کر رہے ہیں۔فلم پرواز ہے جنون کی اسلام آباد میں پروموشن، فلم کی اسٹار کاسٹ شائقین کے درمیان پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

حمزہ علی عباسی، حانیہ عامر اور دوسرے ستاروں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ مووی کے لیڈ ایکٹر حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ فلم میں پاکستان ایئر فورس کے شاہینوں کی دوران ملازمت زندگی کو موضوع بنایا گیا ہے۔ پرواز ہے جنون میں پاک فضائیہ کے پائلٹس کو دلچسپ انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جسے لوگ انجوائے کریں گے۔شائقین نے اپنے پسندیدہ فلمی ستاروں کی موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور نادر موقع کو موبائل کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔

پاکستانی فلم پرواز ہے جنون عید الاضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔واضح رہے عید الاضحی پر 3 پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔جن میں ’’جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘‘، ’’لوڈ ویڈنگ‘‘اور’’پرواز ہے جنون‘‘ شامل ہیں۔تاہم فلم سینٹرل سنسر بورڈ نے فلم " پرواز ہے جنون " پر اعتراض اٹھا دیا۔سینسر بورڈ ذرائع کے مطابق فلم ' پرواز ہے جنون' میں پشتونوں کو دہشتگرد بنا کر پیش کیا گیا ہے۔