سندھ میں کسی کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا تو پھرپورردعمل دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

مجھے بڑی خوشی ہوگی کہ تحریک انصاف کراچی پر فوکس کرے،جو صوبہ زیادہ وسائل دیتا ہے اسے ترقیاتی فنڈز بھی اسی حساب سے ملنے چاہئیں نواز شریف اور شاہدخاقان عباسی نے بھی کراچی پرفوکس کیا تھا 25ارب کا وعدہ کیا گیا پچیس روپے بھی نہیں دیے گئے، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو

اتوار 19 اگست 2018 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ سندھ میں کسی کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا تو پھرپورردعمل دیں گے،مجھے بڑی خوشی ہوگی کہ تحریک انصاف کراچی پر فوکس کرے نواز شریف اور شاہدخاقان عباسی نے بھی کراچی پرفوکس کیا تھا 25ارب کا وعدہ کیا گیا پچیس روپے بھی نہیں دیے گئے،جو صوبہ زیادہ وسائل دیتا ہے اسے ترقیاتی فنڈز بھی اسی حساب سے ملنے چاہئیں۔

وہ نومنتخب صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔وزیراعلی سندھ اورصوبائی کابینہ کی آمد پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی وزیراعلی سندھ نے مزارپرحاضری دی فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم خصوصا صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف سیکریٹری آئی جی سندھ اور متعلقہ افسران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں سندھ کابینہ کی8 ارکان نے حلف اٹھایا ہیدعا کہ اللہ تعالی ملک با الخصوص صوبے کو ترقی دے میری کابینہ تجربہ کار اور معیاری ہے انہوں نے اس امید کا اظہارکیا کہ نئی سندھ کابینہ صوبے کے لوگوں کی خدمت کرے گی دعا ہے کہ غلط روایات نہ ڈالی جائیں ہمارے صوبے کو حقوق ملیں گے تو اچھا ہوگا ملک کی بہتری کے لئے جو اقدامات ہونگے اس کی سب حمایت کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ مجھے بڑی خوشی ہوگی کہ تحریک انصاف کراچی پر فوکس کرینواز شریف اورشاہد خاقان عباسی نے بھی کراچی کے لیے پچیس ارب دینیکا وعدہ کیا مگرپچیس روپے بھی نہ دیے جبکہ ہونا یہ چاہیئے کہجو صوبہ زیادہ وسائل دیتا ہے اسے اس حساب سے ہی فنڈز ملنے چاہئیں۔اگر وفاقی حکومت نے سندھ کے حقوق دیئے تو ہم ہر اچھی چیز کو سپورٹ کریں گے سندھ سب سے زیادہ قومی آمدن میں شراکت کرتا ہیاین ایف سی میں سندھ کو اس کے حساب سے حصہ ملنا چاہیے سندھ میں عوام نے پی پی پی پر بھروسہ کر کے زیادہ سیٹیں دی ہیں، احتساب ہونا چاہیے، ہم اپنے احتساب ادارے کومضبوط کریں گے، سیاسی انتقام کے نام پراحتساب نہیں ہونا چاہیے ایسا ہوا تو بھر پور ردعمل دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ انتخابات کے مقابلے میں ہمیں دس نشستیں زیادہ ملی ہیں اللہ پاک ہمیں ہمت دے کہ ہم سندھ کی خدمت کر سکیں سندھ کے عوام نے پی پی پر اعتماد کیا ہے صوبے کے جوبھی مسائل ہیں ان کا بخوبی علم ہے پانی کا مسئلہ ہے، آبادگاروں کے مسائل ہیں پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت نے گندم کی امدادی قیمت بڑھائی تھی، اس سے کسانوں کو فائدہ ہوا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قفاقی حکومت سے تعاون کریں گے مگریہ تعاون دوطرفہ ہونا چاہیئے،تحریک انصاف کی جو پچھلی چیزیں یعنی پی ٹی آئی کے ایم پی اے کا شہری کوتھپڑ مارنا یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔