ضلعی انتظامیہ اور گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شکایات کے ازالہ کیلئے عید الاضحی کنٹرول روم قائم کر دیئے

اتوار 19 اگست 2018 22:20

گوجرانوالہ ۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) ضلعی انتظامیہ اور گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شکایات سیل اور عید الاضحی کنٹرول روم قائم کر دیئے ، صفائی اورقربانی کے جانوروں کی آلائشوں سے متعلقہ شکایات کے اندراج اور بروقت ازالہ کے لیے جی ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139، ٹال فری نمبر 080011155 پر درج کر وائیں یاڈی سی دفتر میں قائم مرکزی کنٹرول روم کے نمبر 055-9200907پر رابطہ کریں ،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ کی ہدایت پر عید کے تین روز دو شفٹوں میں عملہ ڈیوٹی دے گا ، شکایات سیل صبح 8بجے سے رات 11بجے تک فنکشنل رہیںگے۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ شہر کو عید الاضحی کے موقع پر صاف ستھرا رکھنے کے لیے شہری ضلعی انتظامیہ اور جی ڈبلیو ایم سی سے تعاون کریں ، عید کے موقع پر صاف ماحول کی فراہمی کے لیے 3دن کے لیے کرایہ پر مشینری بھی حاصل کر لی گئی ہے ۔شکایات سیل 22سے 24اگست تک صبح 8بجے سے رات 11بجے تک آپریشنل رہے گامنیجنگ ڈائریکٹر جی ڈبلیو ایم سی بابر کھرانہ نے جی ڈبلیو ایم سی کی طرف سے منیجر ایڈمن چودھری اسد حسین کو منیجر شکایات مقرر کر دیا جو عید کے دوران شہریوں کی شکایات کے ازالہ کو یقینی بنائیں گے۔ شہری بروقت شکایات حل نہ ہونے پر منیجر شکایات سے اس نمبر 0304-1921002پر رابطہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :