قطری عازمین کا دوسرا قافلہ براستہ کویت جدہ پہنچ گیا

پیر 20 اگست 2018 11:00

قطری عازمین کا دوسرا قافلہ براستہ کویت جدہ پہنچ گیا
صنعاء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) قطر سے عازمین حج کا دوسرا قافلہ کویت کے راستے ہوائی سفر کرکے سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے بین الاقوامی ہوائی ڈے پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

العریبیہ نیوز کے مطابق قطر سے عازمین حج کا دوسرا قافلہ کویت کے راستے ہوائی سفر کرکے سعودی عرب کہ شہر جدہ کے بین الاقوامی ہوائی ڈے پر پہنچنے کے بعد مکہ مکرمہ چلے گئے ہیں جہاں مناسکِ حج شروع ہو چکے ہیں۔

قطری حکومت نے اپنے شہریوں کو حج کے لیے سعودی عرب جانے کی اجازت دینے میں پس و پیش سے کام لیا تھا اور ان کے مقدس سفر کے لیے روانہ ہونے میں رکاوٹیں ڈالی تھیں۔ اب تک سعودی عرب میں پہنچنے والے قطری عازمین حج کی تعداد 500 ہو چکی ہے۔ توقع ہے کہ یومِ عرفہ کے روز اس تعداد میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔