سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کی 349 یونین کونسلوں کیلئے 10 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

پیر 20 اگست 2018 13:09

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کی 349 یونین کونسلوں کیلئے 10 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ کی 4015 یونین کونسلوں کیلئے 1 ارب 20 کروڑ 45 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے جن میں سرگودھا،خوشاب، میانوالی اور بھکر کی 349 یونین کونسلوں کیلئے 10 کروڑ 47 لاکھ روپے کے فنڈز ہیں جو ہر یونین کونسل 3 لاکھ روپے کے حساب سے ملیں گے۔اس طرح ضلع سرگودھا کی 186 یونین کونسلوں کیلئے 5 کروڑ 58 لاکھ ، ضلع خوشاب کی 48 یونین کونسلوں کیلئے 1 کروڑ 44 لاکھ ، ضلع میانوالی کی 51 یونین کونسلوں کیلئے 1 کروڑ 53 لاکھ اور ضلع بھکر کی 64 یونین کونسلوں کیلئے 1 کروڑ 92 لاکھ روپے کے فنڈز دیئے گے ہیں۔

متعلقہ عنوان :