Live Updates

عمران خان کی تقریر میں کوئی فرق نہیں تھا ،

کنٹینر کی جگہ کرسی میز تھی‘سینیٹر آصف کرمانی ْماضی میں ہنڈی کی ترغیب دینے والا آج اوورسیز پاکستانیوں سے ڈالر بھیجنے کی اپیل کر رہا ہے

پیر 20 اگست 2018 14:49

عمران خان کی تقریر میں کوئی فرق نہیں تھا ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان کی ماضی کی تقریروں اور کل کی تقریر میں کوئی فرق نہیں تھا،فرق صرف اتنا تھا کہ اس دفعہ کنٹینر کی جگہ میز کرسی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا ذکر نہ کر کے عمران خان کشمیریوں کی قربانیوں کو یکسر نظر انداز کر گئے۔ انہوںنے کہا کہ ماضی میں ہنڈی کی ترغیب دینے والا آج اوورسیز پاکستانیوں سے پاکستانی بینکوں میں ڈالر بھیجنے کی اپیل کر رہا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات