جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ،ْحسین لوائی ،ْ طٰحہ رضا کی درخواستِ ضمانت مسترد
پیر 20 اگست 2018 15:58
(جاری ہے)
عبدالغنی مجید کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے موکل کو رات کے اوقات میں نیند سے بیدار کرکے تفتیش کی جارہی ہے اور انہیں ہراساں بھی کیا جارہا ہے۔
عدالت نے تفتیشی افسر علی ابڑو سے استفسار کیا کہ آپ ملزم کو نیند سے اٹھا کر کیوں تفتیش کررہے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھ سوالوں کے جوابات درکار تھے اس لیے ایسا کیا گیا۔فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے استفسار کیا کہ عدالت تفتیشی مرحلے میں کس طرح مداخلت کر سکتی ہی فاروق ایچ نائیک نے اپنے دلائل میں کہا کہ ہمیں تفتیش پر نہیں بلکہ تشدد اور تفتیش کے طریقہ کار پر اعتراض ہے ،ْاگر تفتیش صبح 8 سے شام 7 تک کی جائے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔عدالت نے تفتیشی افسر سے ایک مرتبہ پھر استفسار کیا کہ آپ ملزم کو رات کو کیوں نہیں سونے دے رہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم عبدالغنی مجید کو مکمل سونے کا وقت دے رہے ہیں ،ْ بجلی نہ ہونے کی صورت میں جنریٹر چلاکر سہولت فراہم کی جاتی ہے۔فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ عبدالغنی مجید سے مجھے بھی ملنے نہیں دیا جا رہا جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کہ آپ کی شکایت کی تصدیق کس طرح کرائی جائی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ممتاز الحسن ملک نے عدالت کو بتایا کہ ہم ملزم کی تمام باتوں کو نہیں مان سکتے، ان پر تشدد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔عبدالغنی مجید کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم جاری کیا کہ عبدالغنی مجید کو باقاعدہ سونے کا وقت دیا جائے، جبکہ اگر ان سے تفتیش مطلوب ہو تو وہ دن کے اوقات میں کی جائے۔یاد رہے کہ 6 جولائی کو ایف آئی اے نے حسین لوائی سمیت 3 اہم بینکرز کو منی لانڈرنگ کے الزام میں حراست میں لیا تھا جس کے بعد عدالت نے انہیں اور طحہ رضا کو 11 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.