پاکستانی تاجروں کا افغانستان حکام کے ساتھ جرگہ ناکام ،دنبوں کی درآمدپرپابندی برقرار

پیر 20 اگست 2018 20:34

پاکستانی تاجروں کا افغانستان حکام کے ساتھ جرگہ ناکام ،دنبوں کی درآمدپرپابندی ..
لنڈی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) افغانستان سے پاکستان کو طورخم بارڈر کے راستے سے عیدالاضحیٰ کے لئے دنبے لانے پر پابندی ہے اس حوالے سے لنڈی کوتل قصائیوں اور تاجروں کی4رکنی حاجی زولفقار شینواری، سید امین شینواری، افسری خان اور دیگر افراد کا افغانستان گمرک کے مشران سے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیںافغانستان سے عید کے لئے دنبے لانے پر پابندی کی وجہ سے لنڈی کوتل مال مویشی میں دنبوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہیں علاقے کے عوام نے دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ افغانستان سے عیدالاضحیٰ کے لئے دنبے لانے پر پابندی ختم کریں تاکہ عوام قربانی بہتر طریقے سے کرسکیں۔