شہباز شریف نیب لاہور کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش

تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ نیب کے سوالوں کا جواب دیا

پیر 20 اگست 2018 21:07

شہباز شریف نیب لاہور کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نیب لاہور کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہو گئے نیب لاہور نے شہباز شریف کو پنجاب پاور کمپنی اور آشیانہ اقبال میں طلب کر رکھا تھا نیب نے شہباز شریف کو دئیے گئے سوالات کے جوابات سمیت دونوں منصوبوں کے ریکارڈ کے ساتھ پیش ہ۹ونے کیلئے کہا تھا شہباز شریف تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ نیب لاہور میں موجود رہے اور نیب کے سوالوں کا جواب دیا۔