ضلع وسطی سے دواسکولو ں کو حب ریو رروڈ ضلع غربی منتقل کر نے کے عمل پر ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنو نیئر ورکن صوبا ئی اسمبلی کنو رنو ید جمیل کا گہر ی تشویش کا اظہا ر

صفر انرولمنٹ کا عذر پیش کر کے ضلع وسطی کے عوام کا تعلیمی قتل کیا جا رہا ہے جس کا ہر سطح پر راستہ روکا جا ئے گا،کنو رنوید جمیل

پیر 20 اگست 2018 22:07

ضلع وسطی سے دواسکولو ں کو حب ریو رروڈ ضلع غربی منتقل کر نے کے عمل پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنو نیئر ورکن صوبا ئی اسمبلی سندھ کنو ر نو ید جمیل نے ضلع وسطی سے دواسکولو ں کو حب ریو رروڈ ضلع غربی منتقل کر نے کے عمل پر اپنی گہر ی تشویش کا اظہا ر کر تے ہو ئے اس عمل کی پر زور مذمت کی اور کہا کہ صفر انرولمنٹ کا عذر پیش کر کے ضلع وسطی کے عوام کا تعلیمی قتل کیا جا رہا ہیں جس کا ہر سطح پر راستہ روکا جا ئے گا گو رنمنٹ بو ائز سیکنڈری اسکو ل جہا نگیر روڈ ،لیاقت آبا د نمبر چار اور لیا قت آبا د نمبر نو کے اسکو لو ں میں اس وقت 78بچے متعلم ہے جبکہ اگست کے مہینے کے بعد اس تعداد میں اضا فہ کا قوی امکان ہے ۔

کنو ر نو ید جمیل نے کہا ہے کہ ان اسکو لو ں کو منتقل کر نے کے بجا ئے چند اسکو لو ں کو ضم کر کے ایک کمپس بنادیا جا ئے جس میں گو رنمنٹ سیکنڈری اسکو ل لیا قت آبا د نمبر چار ،گو رنمنٹ گز لز سیکنڈ ری اسکو ل نا ظم آبا د نمبر ایک کے تمام پر ائمر ی ،نرسری اور سیکنڈری سکشن کو ضم کر کے دوسری شفٹ میں یہا ں منتقل کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنو نیئر کنو رنو ید جمیل نے حکو مت سندھ سے مطا لبہ کیا ہے کہ اس قسم کے اقداما ت اٹھا نے سے قبل متعلقہ علا قوں کے منتخب نما ئند گان سے مشاورت کی جا ئے اور علا قے کے معززین سے مشاورت کے بعد کیا جا نا چاہیے اور یہ نا منا سب فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جا ئے ۔