سکھر میونسپل کارپوریشن کی انتظامی کمیٹی برائے کچی آبادی کا اجلاس

پیر 20 اگست 2018 23:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کی انتظامی کمیٹی برائے کچی آبادی کا اجلاس چیئرمین عبدالرحمن صدیقی کی زیر صدارت ہوا جس میں کمیٹی کے ممبران عزیز اللہ مغل ، پیھر الدین بروہی ، مختیار کھوکھر، مرتضی گھانگھرو، ڈپٹی ڈائریکٹر کچی آباد جاوید انصاری، سرور پیرزادہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انتظامی کمیٹی کے چیئرمین عبدالرحمن صدیقی نے کچی آبادی کے مکینوں کو درپیش مشکلات سے آگاہی حاصل کی اور افسران کو ہدایت کی کہ مسائل کے حل کے لئے تجاویز تیار کی جائیں تاکہ ان کی منظوری کونسل اجلاس میں میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ سے لی جاسکے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کچی آباد کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے اور پرانے ریٹس پر نظرثانی کرکے نئے ریٹس مقرر کرنے سمیت دیگر تجاویز تیار کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کچی آباد میں قائم تجاوزات کو بھی فوری طور پرختم کروایا جائے گا تاکہ وہاں ترقیاتی کاموں شروع کئے جاسکیں ۔ عبدالرحمن صدیقی نے سختی سے ہدایت کی کہ کچی آبادی کے ریکارڈ کو بھی درست ( Maintain ) رکھا جائے تاکہ سائلین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :