میڈیا سے متعلق بڑی ذمے داری ٹرمپ پر بھی عائد ہوتی ہے، رعد الحسین

منگل 21 اگست 2018 11:00

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نگران اعلیٰ ترین عہدیدار زید رعد الحسین نے کہا ہے کہ میڈیا کو کس طرح پیش کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں بہت بڑی ذمے داری خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بھی عائد ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکا اور دیگر ممالک میں صحافیوں کو درپیش پیشہ ورانہ حالات پر صدر ٹرمپ کے بیانات کے ’ناک آؤٹ‘ اثرات بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔ زید رعد الحسین نے اپنے عہدے کی چار سالہ مدت کے اختتام سے قبل ایک انٹرویو میں زور دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح کئی ممالک میں میڈیا پر لیبل لگائے جا رہے ہیں، وہ بہت تشویش ناک بات ہے۔

متعلقہ عنوان :