بھارت، سگریٹ پر ’’پہلے مجھے پہلے مجھے ‘‘میں جان چلی گئی

منگل 21 اگست 2018 12:05

بھارت، سگریٹ پر ’’پہلے مجھے پہلے مجھے ‘‘میں جان چلی گئی
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) بھارت میں رات گئے سگریٹ کے مسئلے پر ہونے والے جھگڑے میں ایک نوجوان کو قتل کردیا گیا۔ بھارتی خبررساں اداریکے مطابق دہلی کے روہنی علاقے می ںجھگڑے کا آغاز سگریٹ لینے پر ہوا جہاں 29سالہ راہول رات گئے وہ اپنے پھوپھی زاد بھائی نوین کے ساتھ پان کی دکان پر پہنچا۔ وہاں پہلے سے 4نوجوان کھڑے تھے ، راہول نے دکاندار سے سگریٹ طلب کی۔

(جاری ہے)

اسی دوران وہاں کھڑے گوپال ویہار کے رہنے والے نتن نے بھی دکاندار سے سگریٹ دینے کی فرمائش کی۔پہلے سگریٹ لینے کی بات پر راہول اور نتن کے درمیان نوک جھونک شروع ہوگئی اور بات ہاتھا پائی کے بعد جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔اسی دوران وہاں موجود نوجوانوں نے راہول پر چاقو سے 6وار کردیئے اور نوین کو بھی زخمی کرکے فرار ہوگئے۔ دونوں زخمی بھائیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قراردیدیا۔ پولیس نے واردات میں ملوث ایک نابالغ سمیت 4ملزمان کو گرفتار کر تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :