غزہ ، فلسطینیوں کے آتشی کاغذی جہازوں اور گیسی غباروں کے نتیجے میں 5 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی

تین ماہ کے دوران گیسی غباروں کے نتیجے میں اسرائیل کو 90 لاکھ شیکل کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا ہے، اسرائیلی حکام

منگل 21 اگست 2018 13:37

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر فلسطینیوں کے آتشی کاغذی جہازوں اور گیسی غباروں کے نتیجے میں 5 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔عبرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز فلسطینیوں کے کاغذی جہازوں اور آتش گیر غباروں کی مدد سے کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے کئی گھنٹوں تک آگ بجھانے کی کوشش کی مگر آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ تین ماہ کے دوران گیسی غباروں کے نتیجے میں اسرائیل کو 90 لاکھ شیکل کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ جبکہ مجموعی طورپر 6000 دونم کے علاقے آگ کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔گیسی غباروں کے گرنے اور آگ لگنے کے بعد اسرائیلی ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کا عملہ رونہ کیا گیا۔ گرمی کی وجہ سے آگ تیزی کے ساتھ وسیع رقبے میں پھیل گئی۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر فلسطینیوں کے گیسی غبارے اور کاغذی آتش گیر جہاز روکنے کے لیے نیا نظام بھی نصب کیا ہے مگر اس کے باوجود صہیونی حکام فلسطینیوں کے اس مزاحمتی حربے کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔