بلدیہ کورنگی کا عید الاضحی ہنگامی پلان فائنل ،آپریشن کا( آج )سے آغاز ہوگا
عید الاضحی پر ضلع کورنگی کی حدود میں صاف ستھرے صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا ئیں گے ۔سید نیئر رضا
منگل 21 اگست 2018 18:00
(جاری ہے)
کورنگی کے مکین کنٹرول روم کورنگی زون کے فون نمبر99264417-99333927اور لانڈھی کے مکین کنٹرول روم لانڈھی زون کے فون نمبر03332132940پر رابطہ کرکے اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں جہاں موجود اسپیشل گینگ عوامی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنائے گا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے وائس چیئرمین سید احمر علی کے ہمراہ ضلع کورنگی کے چاروں زونز کا تفصیلی دورہ کرکے عید الاضحی ہنگامی پلان سمیت بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر یونین کمیٹیز کے نمائندوں کے علاوہ بلدیہ کورنگی کے تما م محکماجاتی سربراہان موجود تھے۔ سید نیئر رضا نے محکمہ صفائی ،پارکس اور الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ عید الاضحی کے تینوں دن ہنگامی پلان پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے عوامی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں دورے کے موقع پر آلائشوں کو مدفون کرنے کے لئے خندقوں کی تیاریوں کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوںنے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ آلائشوں کو ہنگامی بنیادوں پر علاقوں سے اُٹھا کر مدفون کرنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت نہ برتی جائے اگر کسی بھی علاقے سے فرائض میں غفلت کی شکایات موصول ہوئی تو متعلقہ ذمہ دران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر محکمہ صفائی کے ڈائریکٹر کی جانب سے عید الاضحی کنٹی جنسی پلان پر چیئرمین اور وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی کو تفصیلی فریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا ضلع کورنگی کی حدود میں آلائشوں کو برق رفتار ی کے ساتھ اُٹھا نے اور علاقائی سطح پر صاف ستھرے صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر تیاریاں مرتب کرلی گئیں ہیں اجتماعی قربان گاہوں پر آلائشوں کو جمع کرنے کے لئے خصوصی کنٹینرز فراہم کردیئے گئے ہیں جہاں سے اُٹھا کر فوری مدفون کیا جائیگا۔ اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عید الاضحی پر بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں اور علاقائی سطح پر صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے اپنے قربانی کے جانوروں کی الائشوں کو کھلے مقامات پر رکھیں تاکہ انہیں فوری اُٹھا یا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.