خواجہ سرائوں پر تشدد،ایس ایس پی آپریشن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل

منگل 21 اگست 2018 18:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر قاضی جمیل الرحمن نے خواجہ سراؤں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی خصوصی کمیٹی میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن نثار خان، ایس پی کینٹ وسیم ریاض اور ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی ضلع بھر میں سروے کر کہ خواجہ سراؤں سے باہم مشاورت کے بعد ان کو درپیش مسائل کی نشاندہی کر کے ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی کمیٹی ممبران ضلع بھر میں خواجہ سراؤں کے سکیورٹی معاملات کو بھی زیر بحث لاتے ہوئے اس ضمن میں اقدامات کرے گی خواجہ سراؤں کے فلاح و بہبود کے لئے سرگرم تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کرکے ان سے رائے حاصل کی جائے گی کمیٹی رپورٹ کی روشنی میں درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی پشاور پولیس نے خواجہ سراؤں کے خلاف تشدد کے ہونے والے واقعات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے پشاور پولیس خواجہ سراؤں کے تحفظ کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے گی پشاور پولیس ہمیشہ خواجہ سراوں کے جائز حقوق کے لئے کردار ادا کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :