اسٹیٹ بینک نے عیدالاضحی پر185ارب روپے مالیت کے نئے نوٹ جاری کردیئے

منگل 21 اگست 2018 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الاضحی کے موقع پر تمام مالیت کی185ارب روپے کے نئینوٹ جاری کردیئے، عید تعطیلات پر ایٹی ایمز کیلئی200ارب روپے بینکوں کوجاری کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الاضحی کے موقع پر185ارب روپے مالیت کے نئے نوٹوں کا اجرا کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی پر کرنسی کی طلب پوری کرنے کیلئی185ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے ہیں جبکہ گزشتہ عیدالاضحی پر168ارب روپے جاری کیے گئے تھے۔ترجمان اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کو12ارب کے کم مالیت کے نوٹ جاری کیے،اس سے کم مالیت کی100روپے تک کے کرنسی نوٹ جاری کیے گئے۔-عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران ایٹی ایم میں نوٹوں کی دستیابی کیلئی200ارب بینک کو جاری کیے، ترجمان کے مطابق1000،500اور5000کے کرنسی نوٹ کمرشل بینکوں کو جاری کیے گئے ہیں۔