جڑواں شہروں کے ٹرانسپورٹ اڈوں پر عید منانے کے لئے آنے اور جانے والوں کا رش رہا

منگل 21 اگست 2018 22:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) جڑواں شہروںراولپنڈی۔اسلام آباد کے ٹرانسپورٹ اڈوں ،ریلوے سٹیشنوں اور اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر منگل کو بھی عید منانے کے لئے آنے اور جانے والوں کا رش رہا ۔عید منانے کے لئے آمدورفت کا سلسلہ گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری ہے اور اپنے عزیزواقارب کے ساتھ عید قربان آبائی علاقوں میں منانے والوں کی آمدورفت کا سلسلہ منگل کو عید سے ایک روز قبل بھی جاری رہا ۔

(جاری ہے)

پشاور موڑ، فیض آباد،پیر ودھائی،جی نائن بس سٹینڈ سمیت صدر ریلوے سٹیشن راولپنڈی پر لوگ رخت سفر باندھے دکھائی دئے تاجر طبقہ بھی رات گئے تک کاروبار سمیٹ کر آبائی گھروں کو سدھار گئے۔دیگر ممالک سے عید منانے وطن واپس آنے والوں اور بیرون ملک اور دیگر شہروں کے لئے جانے والوںکی ایئر پورٹ پرآمدورفت بھی دیکھی گئی۔اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ اور جی ٹی روڈ پر اپنی گاڑی پر سفر کرنے والوں کی آمدورفت کا بھی رش رہا۔