چین کا ”سپر ڈیڈ“ اپنے سات سالہ بیٹے کو بچانے کے لیے ساتویں منزل پر چڑھ گیا
امین اکبر منگل 21 اگست 2018 22:43
بچوں کی زندگی میں سب سے پہلا ہیرو اُن کا باپ ہوتا ہے لیکن چین سے تعلق رکھنے والے سات سالہ بچے کے لیے اس کا باپ سپر ہیرو بن گیا ہے۔وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک باپ کو بغیر کسی حفاطتی انتظام کےساتویں منزل پر چڑھ کر وہاں لٹکے اپنے بیٹے کو بچاتے دکھایا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ بچہ چوروں کے گھر میں داخل ہونے کے خوف سے کھڑکی سے باہر نکل آیا تھا۔
فیس بک پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ باپ اپنے بچے ،جوکہ زندگی کھونے کے خوف سے جنگلے کو پکڑے کنارے پر کھڑا تھا، کو بچانے کے لیے کھڑکی سے باہر نیچے اتر رہا ہے۔ ویڈیو میں اسے عمارت کے نیچے کی طرف ایک منزل چھوڑ کر لٹکے ہوئے بیٹے کی مدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ لڑکے کے گرد باندھی گئی رسیوں کا دوسرا سرا اوپر کھڑکی سے اندر موجود کوئی شخص پکڑے کھڑا ہے۔
(جاری ہے)
ڈیلی میل کے مطابق فائر فائٹرز موقع پر پہنچے تو انہوں نے اس بچے کو اندر کی طرف کھینچ لیا۔انہوں نے بچے کے باپ کو بھی باحفاظت بچا لیا۔
یہ واقعہ چینی صوبے گوانگڈونگ کے علاقے فوشان میں 15 اگست کو پیش آیا۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.