عید الاضحی کے ایام میں ضلع بھر میں صفائی کے مثالی انتظامات کئے گئے، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 24 اگست 2018 23:40

جھنگ۔24 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2018ء) عید الاضحی کے ایام میں ضلع بھر میں صفائی کے مثالی انتظامات کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے عید کی ایام میں شہر میں صفائی آپریشن کی خود نگرانی کی اور مختلف مقامات کا معائنہ کیااور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو اکٹھا کرنے اور تلف کرنے کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوںنے ذاتی طور پر صفائی کے عملہ خصوصاً شہر کے ڈسپوزل پمپ اسٹیشنوں کا دورہ کرکے نہ صرف وہاں تعینات عملہ کی حاضری بلکہ مشینری کی ورکنگ کو بھی یقینی بنایا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ عید کے ایام میں میونسپل کمیٹیوں کے افسران و عملہ صفائی نے ذمہ داری کا ثبوت دیا اور صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کے لئے بروقت کاروائیاں کیں جبکہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لئے شہریوں میں پلاسٹک بیگز بھی تقسم کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں عوام کی مدد اور تعاون کے ساتھ شہر میں صفائی ستھرائی کی آئیڈیل صورتحال پیدا کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آلائشوں کو جمع کر کے شہر سے باہر مخصوص مقامات پر گڑھوں میں دبایا گیا ہے۔ قربانی کے فوراً بعد آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں شہریوں کے تعاون کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی طرف سے جو شکایات وصول ہوئی ان کا فوری ازالہ کیا گیا اور ٹاسک مکمل کیا گیا۔ شہر میں صفائی آپریشن کے تحت سٹرکوں، گلیوں اور چوکوں کو صاف کیا اور پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا ہے تاکہ آلودگی کا خاتمہ ہو اور شہریوں کو خوشگوار ماحول میسر ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :