پولیس نے دوسالہ گمشدہ بچی والدین کے حوالے کردی

اتوار 26 اگست 2018 23:00

چیچہ وطنی۔26 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2018ء) پولیس نے دوسالہ گمشدہ بچی والدین کے حوالے کردی،گزشتہ روز اڈا کمیر پر دوسالہ بچی زہرہ بی بی اپنے والدین سے بچھڑگئی تھی جس کو کمیر پولیس نے اپنی حفاظت میں لے لیا، پولیس نے بچی کے والدین کی تلاش کیلئے علاقے کی مختلف مساجد میں اعلانات کروائے اورسوشل میڈیا پر بھی بچی کی تصویر اپ لوڈ کروائی جس پر بچی کے والدین تھانہ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

محلہ رحمان پورہ کے رہائشی محمدعمران نے اپنی بیٹی کی بحفاظت بازیابی پر پولیس کا شکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :