چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے بزنس کانفرنس کا اہتمام

بدھ 29 اگست 2018 13:52

چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے بزنس کانفرنس کا اہتمام
چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2018ء) چترال اور گلگت کے مفادات، روایات اور بہت کچھ مشترک ہیں‘دونوں علاقوں کو یکساں ترقی دینے کیلئے چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان نے گزشتہ روز ایک بزنس کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں چترال اور گلگت کے عمائدین کے علاوہ متعلقہ وزارت کے افسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گلگت بلتستان اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر جعفرا للہ خان مہمان خصوصی تھے جبکہ گلگت کے وزیر سیاحت فدا خان فدا،سریر الدین ڈائریکٹر ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، اویس خان ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈاکٹر محمد جدون کلکٹر کسٹم، مشتاق احمد خان منیجنگ ڈائریکٹر ٹورزم کارپوریشن آف خیبرپختونخواور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جعفرا للہ خان نے کہا کہ چترال اور گلگت کے پہاڑ ایک جیسے ہیں لوگ بھی ایک جیسے ہیں اور ان کے مفادات بھی مشترک ہونا چاہئے۔ ہمارے پاس سیاحت کی بہت زیادہ مواقع ہیں ان سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ سال انہوں نے ترکی کا دورہ کیا تو یہ جان کر حیران رہ گئے کہ ترکی کے صرف ایک صوبے نے ایک سال میں بیس ارب ڈالر کمائے تھے‘ انہوںنے کہا کہ دونوں قومیں پولو کے شوقین ہیں مگر اسے معاشی ترقی کیلئے کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔