کوئٹہ، سردار نور احمد بنگلزئی نے حلقہ پی بی35 مستونگ سے پارٹی کی جانب سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

ہم شہید نوابزادہ میر سراج رئیسانی کے مشن کے ساتھی ہے نوابزادہ جمال خان رئیسانی کے اعلان اور فیصلے کی قدر کر تا ہوں

جمعرات 30 اگست 2018 21:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار نور احمد بنگلزئی نے کہا ہے کہ میں حلقہ پی بی35 مستونگ سے پارٹی کی جانب سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں اور ہم شہید نوابزادہ میر سراج رئیسانی کے مشن کے ساتھی ہے نوابزادہ جمال خان رئیسانی کے اعلان اور فیصلے کی قدر کر تا ہوں انہوںنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو فیصلہ پارٹی کرے گا وہ مجھے من وعن قبول ہو گا بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے ٹکٹ کا فیصلہ ابھی باقی ہے میرے کچھ تحفظات ضرور ہے لیکن پھر بھی پارٹی کے قائدین اور دوستوں کے مشورے سے فیصلہ کرینگے ہم شہید نوابزادہ سراج رئیسانی کے مشن کے ساتھی ہے تو اس وقت اس کے فرزند کو کسی بھی صورت میں اکیلا نہیں چھوڑ سکتے ہمارا مقصد مستونگ کے عوام کے مشکلات کا خاتمہ کرنا ہوگا اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ہمارے اندر اختلافات پیدا کرنے والے ہوش کے ناخن لیں میں نے آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کئے ہیں اس طرح کی منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا ہوگا۔