محکمہ صحت کی ٹاسک فورس کے مریدکے ،کالاشاہ کاکو ،فیروزوالہ ،کوٹ عبدالمالک اور شاہدرہ میں چھاپے

لاکھوں روپے مالیت کی نشہ آور اور ممنوعہ ادیات برآمد کر کے چار افراد کو گرفتار کر لیا،میڈیکل سٹورز بھی سیل کر دئیے

ہفتہ 1 ستمبر 2018 20:54

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2018ء) محکمہ صحت کی ٹاسک فورس نے مریدکے ،کالاشاہ کاکو ،فیروزوالہ ،کوٹ عبدالمالک اور شاہدرہ میں چھاپے مار کر لاکھوں روپے مالیت کی نشہ آور اور ممنوعہ ادیات برآمد کر کے چار افراد کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرز بلال یاسین ،محمد سلیم نور ،عمران سرفراز ،رانا راشد اور ڈی سی او لاہور انچارج مانیٹرنگ چوہدری امین علی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مریدکے ،کالاشاہ کاکو، کوٹ عبدالمالک ،فیروزوالہ اور شاہدرہ میں چھاپے مار کر نشہ آور ممنوعہ ادویات کی بھاری مقدار برآمد کرکے چار افراد کو گرفتار کرکے چار میڈیکل سٹور زسیل کردیئے اور مقدمات بھی درج کرادیئے ۔

اس موقع پر ڈرگ کنٹرولر بلال یاسین اور عمران سرفراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے افراد کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں ایسے عناصر کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :