برازیلی عدالت نے سابق صدر لولا ڈا سلوا نااہل قراردیا

اتوار 2 ستمبر 2018 10:40

سائو پالو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2018ء) برزایل کی الیکٹورل کورٹ نے سابق صدر لوئز آنسیو لولا ڈا سلوا کو ناہل قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق عدالت اس فیصلے کے بعداب وہ اکتوبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ وہ بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے بارہ سال کی سزا کاٹ رہے ہیں تاہم عوامی جائزوں کے مطابق انہیں دیگر صدارتی امیدواروں پر واضح برتری حاصل تھی۔ بطور صدارتی امیدوار لولا ڈا سلوا کے حامیوں نے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔