عدالت نے سابق برازیلی صدر لولا ڈا سلوا کواکتوبر میں ہونیوالے صدارتی انتخابات کے لیے نااہل قراردیدیا

اتوار 2 ستمبر 2018 13:10

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2018ء) برزایل کی الیکٹورل کورٹ نے سابق صدر لوئز آنسیو لولا ڈا سلوا کو ناہل قرار دے دیا ہے اور اب وہ اکتوبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

(جاری ہے)

بطور صدارتی امیدوار لولا ڈا سلوا کے حامیوں نے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہ بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے بارہ سال کی سزا کاٹ رہے ہیں تاہم عوامی جائزوں کے مطابق انہیں دیگر صدارتی امیدواروں پر واضح برتری حاصل تھی۔ بطور صدارتی امیدوار لولا ڈا سلوا کے حامیوں نے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔