Live Updates

1968ء میں بنائی گئی تصویر میں عمران خان کے ساتھ بیٹھے شخص کی قسمت جاگ اٹھی

کئی سال قبل عمران خان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے والے ڈاکٹر محمد زبیر اکنامک ایڈوائزی کونسل کے رکن بن گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 3 ستمبر 2018 13:23

1968ء میں بنائی گئی تصویر میں عمران خان کے ساتھ بیٹھے شخص کی قسمت جاگ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 ستمبر2018ء) معروف صحافی محمد مالک کا کہنا ہے کہ ہم حکومتیں اس لیے منتخب کرتے ہیں کہ ہماری زندگی بہتر ہو اور ہم حکومتوں کو گراتے اس وقت ہیں جب وہ ہماری معیشت کو گرا دیں۔وزیراعظم عمران خان نے 18 رکنی معاشی مشاورتی کونسل کا اعلان کیا ہے۔جس میں 11ارکان پرائیویٹ سیکٹرز سے ہیں جب کہ جب کہ 7ارکان سرکاری عہدوں پر رہنے والے لوگ ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ عمران خان خود اس کو ہیڈ کریں گے اس کونسل میں ایسے کئی ارکان ہیں جو پہلے بھی معاشی مشاورتی کونسل کا حصہ رہے ہیں۔معاشی مشاورتی کونسل میں اس بار ڈاکٹر محمد زبیر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔اور مجھے ان سے متعلق ایک بہت دلچسپ تصویر ملی ہے جو 1968ء  کی ہے جب یہ ایچ سن کالج کی کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے۔

(جاری ہے)

اور عمران خان ان کے ساتھ باؤلنگ کرتے تھے۔

ڈاکٹر زبیر نے مجھے بتایا کہ 1970ء میں وہ ایسٹ پاکستان انڈر 19میں کرکٹ کھیلتے جب کہ عمران خان لاہور انڈر 19 میں تھے اس لیے یہ دنوں پہلے بھی اکھٹے لڑتے رہے ہیں اور اب یہ اکھٹے معیشت کے میدان میں بھی کھیلیں گے۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے سٹیٹ بینک کے سابق گورنر سید سلیم رضا اور ڈاکٹر اشفاق حسن خان سمیت وفاقی وزرا ء پر مشتمل 18 رکنی معاشی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی ہے۔

نجی شعبے سے ڈاکٹر فرخ اقبال، ڈین اینڈ ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی ای)، ڈاکٹر اشفاق حسن خان پرنسپل اینڈ ڈین سکول آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، ڈاکٹر اعجاز نبی، پروفیسر آف اکنامکس لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز، ڈاکٹر عابد قیوم سلہری، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی)، ڈاکٹر اسد زمان، وائس چانسلر آف دیپاکستان انسٹیٹیوٹ ڈویلپمنٹ اکنامکس، ڈاکٹر نوید حامد، پروفیسر آف اکنامکس لاہور سکول آف اکنامکس، سید سلیم رضا، سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان،، ثاقب شیرانی ماہر معاشی امور، ڈاکٹرعاطف آر میاں پرنسٹن یونیورسٹی (ڈیپارٹمنٹ آف اکنامکس اینڈ وڈروولسن سکول آف پبلک پالیسی)، ڈاکٹر عاصم اعجاز خواجہ، پروفیسر انٹرنیشنل فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ ہارورڈ کینیڈی سکول اور ڈاکٹر عمران رسول، پروفیسر آف اکنامکس یونیورسٹی کالج لندن کو شامل کیا گیا ہے جبکہ سرکاری اراکین میں وزیر خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور اسد عمر،،وزیر منصوبہ بندی و اصلاحات ڈویژن خسرو بختیار، سیکریٹری فنانس ڈویژن طارق خان، گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستانطارق باجوہ، مشیر ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود، ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن شامل ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات