یوم دفاع وشہداپر قومی کرکٹرز کے پیغامات، شہداء کو خراج عقیدت

پاک فوج اور شہریوں کی قربانیوں سے خیبرایجنسی کی وادی تیرہ میں امن قائم ہوا ،ْشاہد آفریدی ،ْ وہاب ریاض ،ْ عدنان اکمل ،ْ محمد حفیظ کا پیغام

جمعرات 6 ستمبر 2018 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2018ء) قومی کرکٹرز نے یوم دفاع و شہداء پر اپنے پیغامات میں وطن عزیز کیلئے جان کی قربانی دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک فوج اور شہریوں کی قربانیوں سے خیبرایجنسی کی وادی تیرہ میں امن قائم ہوا۔ آل راؤنڈر کرکٹر شعیب ملک نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کے شہداء کو سلام پیش کیا ہے۔

سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے قوم کے شہداء کو سلام پیش کیا۔

(جاری ہے)

نوجوان فاسٹ بولر حسن علی نے بھی وطن کیلئے قربانیاں دینے والے شہداء کی تصویر شیئر کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔فاسٹ بولر وہاب ریاض نے یوم دفاع پر شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کیا۔وہاب ریاض نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اس روئے زمین پر ایسی کوئی طاقت نہیں جو پاکستان کو مٹاسکے۔

وکٹ کیپر بلے باز عدنان اکمل نے بھی ٹوئٹر پر یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے پیغام دیا۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی یومِ دفاع پاکستان پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور شہریوں کی قربانیوں سے خیبرایجنسی کی وادی تیرہ میں امن قائم ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ میرا اپنا تعلق بھی وادی تیرہ سے ہے اور شکر ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔