وزیر بین الصو بائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے ایشین گیمز میں نا قص کار کردگی پر رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 6 ستمبر 2018 16:23

وزیر بین الصو بائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے ایشین گیمز میں نا قص کار کردگی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر بین الصو بائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ایشین گیمز میں نا قص کار کردگی پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے رپورٹ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں 10ستمبر کو اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں اولمپک ایسو سی ایشن اور سپورٹس بورڈ کے حکام بھی شرکت کریں گے۔اجلاس میں ایشین گیمز میں ناقص کارکردگی کا جائزہ لینے کے علاوہ یوتھ اولمپک گیمز کے حوالے سے معاملات پر بھی غور کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ رواں سال ایشین گیمز میں پاکستانی دستہ 4کانسی کے تمغوں کیساتھ 35ویں نمبر پر رہا تھا ۔