شعیب اختر نے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

جمعرات 6 ستمبر 2018 19:19

شعیب اختر نے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے بتایاگیا ہے کہ پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے سابق کرکٹر شعیب اختر کو مشیر کے عہدے پر تعینات کیا تھا اس حوالے سے شعیب اختر کو کہا گیا ہے کہ اب ان کا بطور مشیر پی سی بی عہدے پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رہا۔