نئی حکومت آتے ہی پنجاب پولیس میں بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی

پنجاب پولیس نے غیر سیاسی ہونے کے لیے تیاری پکڑ لی، آئی جی پنجاب نے اصلاحات کی فہرست تیار کر لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 10 ستمبر 2018 11:08

نئی حکومت آتے ہی پنجاب پولیس میں بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10ستمبر 2018ء) پنجاب پولیس نے غیر سیاسی ہونے کے لیے تیاری پکڑ لی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے غیر سیاسی ہونے کے لیے تیاری پکڑ لی - آئی جی پنجاب نے اصلاحات کے لیے کی فہرست بنا کر وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر ناصر درانی کو بھیج دیں۔پولیس میں خیبرپختونخوا طرز پر تبدیلی متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نئی حکومت آتے ہی پنجاب پولیس میں بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی۔

پولیس کے بجٹ اور اسٹرکچر سمیت اہم اصلاحات کی سفارشات مشیر وزیراعلی پنجاب ناصر درانی کو بھیج دی گئیں۔سفارشات میں پولیس کی پچھلے سال کی کارگردگی کی رپورٹ بھی بھیجی گئی ہے۔پولیس کے کام کرنے والے 16یونٹس کی تفصیلات بھی بھجوائی گئی ہیں۔آئی ٹی میں اقدامات و دیگر منصوبہ جات کی تفصیل کے 4کتابچے بھی تیار کروا کے بھجوائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پچھلے ایک ماہ سے پولیس افسران اس پر کام کر رہے تھے۔

اعلی پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں میں مداخلت ختم کرنے پر زور دیا گیا۔اور آئی جی پنجاب کو تبادلوں کے معاملات میں خود مختار ہونے کی تجاویز دی گئیں۔پنجاب پولیس کے آپریشنلز اور انوسٹیگیشن ونگ کے کام کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلی ورکنگ اصلاحات کی سفارش بھی کی گئی۔جب کہ سیاسی اثرو رسوخ ختم کرنے جیسی اصلاحات کی سفارشات کا حصہ ہیں۔حکام کے مطابق سفارشات پولیس آرڈر 2002ء اور کے پی پولیس آرڈر 2017ء کے تحت مرتب کی گئی۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سابق آئی جی پنجاب ناصر درانی کو مشیر برائے وزیر اعلی پنجاب بنایا تھا تا کہ پنجاب پولیس میں بھی کے پی جیسی اصلاحات لائی جا سکیں۔