یکم محرم الحرام12 ستمبر بروز بدھ اور یوم عاشور10محرم بمطابق 21 ستمبر کو ہونے کو امکان

پیر 10 ستمبر 2018 16:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2018ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں یکم محرم الحرام12 ستمبر بروز بدھ اور یوم عاشور10محرم بمطابق 21 ستمبر کو ہونے کو امکان ہے۔محرم الحرام 1440 ہجری کا چانڈ دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔ جس کی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔ اجلاس میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات میں منعقد کیا جائے اور اس میں محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوں گے‘ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور‘ کوئٹہ اور پشاور میں ہوں گے۔ چاند کی شرعی رویت کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کریں گے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے یکم محرم الحرام 12 ستمبر بروز بدھ اور10محرم یوم عاشور21 ستمبر بروز جمعہ کو ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں پیر کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔