سینیٹر چوہدری جعفر اقبال اور بیگم عشرت اشرف کا بیگم کلثوم نواز کی وفات پر انتہائی دُکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 12 ستمبر 2018 00:00

رحیم یار خان ۔11 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2018ء) مرکزی سنیئر راہنما پاکستان مسلم لیگ ن سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال اور بیگم عشرت اشرف نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر انتہائی دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز ہماری بڑی بہن تھیں، اللہ پاک نے اُن میں خدمت اور قیادت کی بے پناہ صلاحتیں رکھیں تھیں اُن کی وفات سے نہ پُر ہونے والا خلا پیدا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بیگم کلثوم نواز نے ہمیشہ بہادری جرات اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشکل سے مشکل حالات کا بھی جوانمردی سے مقابلہ کیا اور کبھی حوصلہ نہیں ہاریں۔ دعا ہے کہ اللہ پاک اُنھیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس عطا فرمائے اور اُن کے تمام خاندان سمیت ہم سب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔