رواں مالی سال میں جولائی اور اگست کے دوران بینکنگ ٹرانزیکشنز سے حاصل ہونے والے ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی میں 15 فیصد کی کمی، ایف بی آر

بدھ 12 ستمبر 2018 11:47

رواں مالی سال میں جولائی اور اگست کے دوران بینکنگ ٹرانزیکشنز سے حاصل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2018ء) مالی سال 2018-19ء میں جولائی اور اگست کے دوران بینکنگ ٹرانزیکشنز سے حاصل ہونے والے ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی میں 15 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام نے کہا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں ہونے والے اضافہ کے باعث ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کم ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں سے بینکنگ ٹرانزیکشنز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی زائد شرح وصول کی جاتی تھی۔ انہوں نے کہاکہ جاری مالی سال میں جولائی اور اگست 2018ء کے دوران ود ہولڈنگ ٹیکس (بینکنگ ٹرانزیکشنز) کی مد میں 1.53 ارب روپے کی وصولیاں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگست 2013ء کے اختتام پر ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 8 لاکھ 70 ہزار تھی جو اگست 2018ء کے اختتام پر 15 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے رجحان میں اضافہ سے مجموعی طور پر ٹیکس محصولات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :