مسلم لیگ ن نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس موخر کرنے کا مطالبہ کردیا

بیگم کلثوم نواز کی وفات اور آخری رسومات کے باعث مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس موخر کروانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کرلیا

muhammad ali محمد علی بدھ 12 ستمبر 2018 19:23

مسلم لیگ ن نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس موخر کرنے کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 ستمبر2018ء) مسلم لیگ ن نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس موخر کرنے کا مطالبہ کردیا، بیگم کلثوم نواز کی وفات اور آخری رسومات کے باعث مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس موخر کروانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کے انتخاب کے بعد بلائے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلانے کے معاملہ پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔

مسلم لیگ ن نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس موخر کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ بیگم کلثوم نواز کی وفات اور آخری رسومات کے باعث مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس موخر کروانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات ادا ہونے تک پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب نہ کرے۔

اس حوالے سے کیا گیا اعلان واپس لیا جائے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کرنے کیلئے پیپلز پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی مسلم لیگ ن کے مطالبے کی حمایت کردی ہے۔ واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات 13ستمبر سہ پہر 4بجے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ نئے پارلیمانی سال کا آغاز صدرمملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے ہوتا ہے-