Live Updates

والدہ کی وفات پر مریم نواز صدماتی سکتے میں

سابقہ دختر اول کی تازہ ترین تصویر نے دیکھنے والوں کو آبدیدہ کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 12 ستمبر 2018 23:43

والدہ کی وفات پر مریم نواز صدماتی سکتے میں
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 ستمبر 2018ء) : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اپنی والدہ کی وفات پر صدماتی سکتے کی کیفیت میں ہیں۔انکی تازہ ترین تصویر نے سب کو آبدیدہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز گزشتہ روز لندن میں انتقال کرگئیں۔اس موت نے شریف خاندان کو شدید غم و الم میں مبتلا کردیا۔اس موت سے جہاں بیگم کلثوم نواز کے بچے متاثر ہوئے وہیں سابق وزیر اعظم نواز شریف پر بھی اسکا شدید گہرا نفسیاتی اثر ہوا ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اپنی والدہ کے سب سے قریبی ہونے کے سبب شدید ذہنی صدمے میں مبتلا ہیں۔گزشتہ روز ہی جب انکو اپنی والدہ کی وفات کی خبر ملی تب ہی انکی حالت غیر ہوچکی تھی۔ والدہ کی وفات کی خبر سننے کے بعد سے اڈیالہ جیل میں موجود مریم نواز انتہائی غمزدہ تھیں۔

(جاری ہے)

اڈیالہ جیل میں موجود نوازشریف، شہبازشریف اور اہلخانہ مریم نواز کو سنبھالنے کی کوشش میں مصروف رہے۔

مریم نواز والدہ سے ملے 2 ماہ ہو جانے اور بات نہ ہونے کا بار بار تذکرہ کر رہی تھیں۔ مریم نواز والدہ کا چہرہ آخری کال پر ہی دکھا دینے کی درخواست بھی کرتی رہیں۔تاہم وہ گزشتہ رات ہی اپنے والد اور شوہر کے ہمراہ پیرول پر رہائی ملنے کے بعد جاتی امراء پہنچ گئیں جہاں شریف خاندان کے دیگر افراد بھی موجود ہیں۔خبر یہ ہے کہ مریم نواز تاحال خود سنبھال نہیں پائیں اور ایک صدماتی سکتے کی کیفیت میں ہیں۔مریم نواز کی منظر عام پر آنے والی تازہ ترین تصویر نے انکے چاہنے والوں کو آبدیدہ کر دیا ہے۔اس تصویر میں مریم نواز کو انتہائی صدمے کی حالت میں چپ چاپ بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات